لاہور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا نے پی سی بی پیپسی انڈر16کے فائنل میں ناردرن کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں خیبرپختونخوانے میچ کے دوسرے روز 3وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو عباس علی نے سنچری سکور کی۔ وہ 101 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔179 رنز کے خسارے کا شکار ناردرن کی ٹیم دوسری اننگز میں 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔