پشاور(خبرنگار)حکومت نے خیبر پختونخوا میں گھروں میں صنعتی یا تجارتی یونٹس لگانے والوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔صوبائی دارالحکومت پشاور کے افغان کالونی ، یوسف آباد ، فقیر آباد ، تہکال ، حیات آباد ، رنگ روڈ ، چارسدہ روڈ ، جی ٹی روڈ ، ہشتنگری اور لاہوری سمیت شہر کے مختلف مقامات پرگھروں میں غیررجسٹرڈ کاروباری و تجارتی یونٹس قائم ہیں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس نہ دینے والے یہ یونٹس حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچارہے ہیں،جن کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے ان کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی ہو سکے ۔