پشاور(92نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے فروغ اور اس سے وابستہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ان کاروبار پرعائد لوکل گورنمنٹ کے 100 مختلف ٹیکسوں اور فیسوں کے خاتمے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک ماہ بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔ٹیکس وصولی کے متعلقہ صوبائی محکموں اور کاروباری طبقے سے وابستہ تمام شراکت داروں کی باہمی مشاورت سے سفارشات مرتب کرلی گئی ہیں جنہیں اگلے ہفتے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔حکومت پیشہ ورانہ ٹیکس کے حوالے سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صارفین کو بڑی خوشخبری دے گی۔