پشاور( نیٹ نیوز) خیبر پختونخوا میں ایک اور خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا۔صوابی کے 19 سالہ خواجہ سرا محمد سعد کو اس کے بھائی نے ناچ گانے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔اطلاعات کے مطابق محمد سعد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ راولپنڈی میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد واپس گھر آ رہا تھا۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی پشاور میں فائرنگ کر کے گل پانڑا نامی خواجہ سرا کو قتل جب کہ چاہت کو زخمی کر دیا گیا تھا۔