پشاور(خبرنگار) خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں مزید 8 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوگئے جبکہ متاثرہ تمام افراد کو ہسپتالوں میں داخل کردیا گیا، محکمہ صحت سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں 7اور دیر لوئر میں ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ، 16 اضلاع سے محکمہ صحت کو ڈینگی وائرس سے متعلق رپورٹ ارسال نہیں کی گئی ، صوبہ بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرین کی تعداد 6ہزار670تک پہنچ گئی جبکہ ہسپتالوں میں زیر علاج متاثرین کی تعداد 98ہے ۔