پشاور(خبرنگار) خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ کو حتمی شکل دیدی،8سوارب کے بجٹ میں2سو ارب سے زائد کا ترقیاتی بجٹ شامل ہوگا،کیپراکو 50ارب سے زائد ٹیکس جمع کرنیکا ٹاسک دیا گیا ہے ،قبائلی اضلاع کیلئے سو ارب روپے ترقیاتی بجٹ شامل ہوگا ، یوتھ کیلئے جاری پراجیکٹ کیلئے ایک ارب روپے رکھیں جا ئیں گے ، خیبر پختونخوا حکومت نے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دینے کے بعد صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے بجٹ تقریر 2019-20 لکھنے پر کام شروع کردیا ، آٹھ سو ارب سے زائد کا بجٹ پیش کیا جائے گا جس میں 200ارب سے زائد کا ترقیاتی بجٹ شامل ہوگا ، ضم اضلاع کیلئے ترقیاتی بجٹ 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، بجٹ میں 50 ارب سے زائد کے ٹیکس کا ٹارگٹ کیپرا کو دیا گیا ہے ، بجٹ میں یوتھ کیلئے جاری کردہ پراجیکٹ ایک ارب پر جبکہ دیگر مدات میں تیس کروڑروپے شامل کئے گئے ہیں ، وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق وفاقی حکومت کی طرح کابینہ ممبران کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی جبکہ وفاقی حکومت کی طرح سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔