پشاور(ممتاز بنگش) جمعیت علماء اسلام (ف) کا اسلام آباد تک پہنچنے کیلئے خفیہ پلان بی منظر عام پر آگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی اور شمالی اضلاع سے زیادہ سے زیادہ کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے رائے ونڈ کے تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بہانے اسلام آباد پہنچایا جائیگا ،اس مقصد کیلئے مردان اور کوہاٹ سے بڑے پیمانے پر گاڑیاں بھی کرائے پر حاصل کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق کارکنوں کو تبلیغی جماعت کی شکل میں بستر اور خوراک بھی ساتھ لے جانے کیلئے کہا گیا ہے ۔اس بارے میں جے یو آئی کے اہم عہدیدار س نے کہا کہ وہ کسی خفیہ پلان کو وقت سے پہلے نہیں بتائیں گے ،جمعیت کے کارکن جیسے بھی ہوں اسلام آباد تک پہنچنے کی کوشش کریں گے ۔