پشاور(خبرنگار) خیبرپختونخواحکومت نے مالی سال 2018-19ء کے لئے 27ارب،22کروڑاور 55لاکھ سے زائدکاضمنی بجٹ منظورکرلیا ہے ۔منظوری سے قبل حکومت نے اپوزیشن جماعتوں سے کٹوتی کی تمام تحاریک واپس لینے کی درخواست کی۔ اپوزیشن لیڈراکرم درانی نے کہاکہ ہم تحاریک واپس نہیں لے سکتے البتہ واک آئوٹ کرلیتے ہیں، جسکے بعد اپوزیشن ارکان نے ایوان سے واک آئوٹ کیا اورایوان نے ضمنی بجٹ کی منظوری دیدی۔صوبائی وزراء نے ضمنی بجٹ سے متعلق مختلف محکموں کیلئے مطالبات زرپیش کئے جس میں سب سے زیادہ رقم پنشن کی مد میں 9ارب 34کروڑ29لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے ۔