پشاور(92نیوز)خیبرپختونخوا میں زرعی زمینوں پر ہا ئوسنگ سوسائٹیز اور تعمیرات پر پابندی کااعلان کر دیاگیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ زرعی زمینوں پر ہا ئوسنگ سوسائٹی اور دیگر تعمیرات کی اجازت نہ دی جائے ۔ انہوں نے پشاور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تیز تر تکمیل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کی معیاری تعمیر و ترقی اور شہریوں کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے ۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے دوسرے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اِجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈا زیر بحث لایا گیا جس میں بورڈ کے سابقہ اِجلاس کی کارروائی کی منظوری دی گئی۔