پشاور(خبرنگار) خیبرپختونخوا میں مزید 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رواں برس اب تک ملک میں مجموعی طور پر 27 جبکہ صرف خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوچکی ہے ،پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بنوں کے علاقہ سیدگئی میں 21 ماہ کی بچی، تورغر کے علاقے گگیانی میں 10 ماہ کے بچے جبکہ لکی مروت کے علاقے جدید ماماخیل میں 15 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔