پشاور(نیوز رپورٹر)خیبرپختونخوااسمبلی میں اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرشیر اعظم وزیر کے تقریر میں نا زیبا الفاظ استعمال کرنے پر حکومتی نمائندوں نے بینچوں پر کھڑے ہوکر ہنگامہ شروع کر دیا جبکہ فضل حکیم آپے سے باہر ہو گئے اور شیر اعظم وزیر کو کھری کھری سنا دیں اورنازیبا حرکات بھی کرتے رہے ، اس دوران پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی بھی فضل حکیم پر خوب برستی رہیں، لفظی گولہ باری دونوں طرف سے جاری رہی جسکے باعث ایوان میں شور شرابا رہا ۔سپیکر با ربا ر فضل حکیم کو خاموش رہنے کی ہدایت جاری کرتے رہے ۔ بعد میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین بینچوں پر کھڑے ہوگئے جس سے ماحول مزید گرم ہو گیا اور ایوان نعروں سے گونجتا رہا ۔بعدازاں اپوزیشن اور حکومتی خواتین ایم پی ایز کی جانب سے مشترکہ طور پر سپیکر کو ایک خط ارسال کیا کہ آئندہ ایوان می نازیبا الفاظ یا حرکتیں کی گئیں تو خواتین ایم پی ایز دوبارہ ایوان میں نہیں آئینگی ۔