پشاور(نیوز رپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی نے مالی سال2019-20ء کیلئے 6ارب،52کروڑ،6لاکھ اور93 ہزار روپے کے مطالبات زر کی منظوری دے دی۔گزشتہ روز وزیر قانون سلطان محمد خان نے صوبائی اسمبلی کیلئے 34کروڑ45لاکھ98ہزار روپے کے مطالبات زر پیش کئے جس پر کسی بھی رکن اسمبلی کی جانب سے کٹوتی کی تحاریک جمع نہیں کرا ئی گئی ۔یوں ایوان نے متفقہ منظوری دے دی،دیگر مطالبات زرپر اپوزیشن نے کٹوتی کی37 تحاریک پیش کیں تاہم ووٹنگ میں اپوزیشن اپوزیشن کو شکست ہوئی ۔بعدازاں اپوزیشن جماعتوں نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2019-20ء کو عدلیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ،اپوزیشن نے مالی سال 2019-20ء بجٹ کو آئین کے آرٹیکل79سے متصادم قرار دیا ۔گزشتہ روز اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اپوزیشن کو نظر انداز کرنے پرحکومت کے خلاف عدلیہ سے رجو ع کرینگے اور بجٹ پاس کرنے میں حکومت کا ساتھ نہیں دینگے ۔