پشاور،جہانگیرہ(خبر نگار ،وقائع نگار،نمائندہ92 نیوز) پشاور اورخیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں گزشتہ روز77 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں 70ایبٹ آباد میں 4، دیر لوئر میں 2 اور کوہاٹ میں ایک شخص میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے ۔صوبے میں اس وقت ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 705تک پہنچ گئی ۔دوسری جانب محکمہ صحت نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات اٹھا لئے ، پشاور کے 8بڑے ہسپتالوں، 4دیہی مراکز صحت میں ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے لئے نمائندے مقرر کردیئے ہیں۔