پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور دونوں فریقین کے درمیان تلخیاں ختم ہوگئیں، پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے کہا اسمبلی میں جو کچھ ہوا تھا اچھا نہیں ہوا، انشاء اﷲ اب ہم سب مل کر عوام کے لئے کام کریں گے ، اپوزیشن کے تمام جائز مطالبات پر بات کریں گے ، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا وزیراعلیٰ کی بھی خواہش تھی کہ تمام رنجشیں ختم ہوں، اپوزیشن لیڈر کا پیغام بھی وزیراعلیٰ کو پہنچایا جائے گا، بجٹ اجلاس سے پہلے اپوزیشن، وزیراعلیٰ کی ملاقات کرائی جائے گی۔ میڈیا میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے کہا کہ 2 ماہ سے اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تلخی تھی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا، ہمارا ان سے گلہ ہے ۔