پشاور(سٹا ف رپورٹر) پشاور ہا ئیکورٹ نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنر کو معطل کرتے ہو ئے صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس اکرام اﷲ خان اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے خالد ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر ڈاکٹر مصطفی اقبال کی رٹ کی سماعت کی۔