نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست دہلی کی تین مرتبہ وزیراعلیٰ رہنے والی شیلا ڈکشٹ 81 سال کی عمر میں چل بسیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیلا ڈکشٹ کو گزشتہ روز دل میں تکلیف کی شکایت پر نئی دہلی کے نجی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ کوما میں جانے کے بعد چل بسیں۔دہلی حکومت نے ان کی موت پر دو روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے ۔بھارتی وزیراعظم مودی، راہول گاندھی اور دیگر سیاستدانوں نے شیلا ڈکشٹ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔مودی نے ٹویٹ کیا کہ دہلی کی ترقی میں شیلا ڈکشٹ کا کردار قابل تعریف ہے ۔راہول نے شیلا ڈکشٹ کی موت کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا نئی دہلی کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔