اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔طبیعت ناسازی کی وجہ سے چھٹی پر تھا۔درآمدات میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں 200ارب روپے کا نقصان ہوا۔درآمدات میں اضافہ ہوا تو ٹیکس اقدامات کا از سر نو جائزہ لینگے ۔ٹیکس ہدف میں نظر ثانی کو آئی ایم ایف ریویو کے بعد دیکھیں گے ۔آٹے پر کوئی ٹیکس نہیں ہے ، بحران سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ ادھر تمباکو کے استعمال پر صحت ٹیکس سے متعلق ایف بی آر نے پرنٹ میڈیا میں چھپنے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ماہرین کے مطابق صحت کا شعبہ صوبائی دائرہ کار میں آتا ہے ۔وفاق تمباکو استعمال پر صحت ٹیکس کا نفاذ نہیں کرسکتا۔