پشاور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے افغان کیمپ کا دورہ کیا جہاں مہاجرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دنیائے کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی کو دورہ افغان کیمپ کی دعوت وفاقی وزیر شہریارآفریدی نے دی تھی۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اس مشکل وقت میں ہمیں مہاجر کیمپوں میں موجود مستحق افغان بہن بھائیوں کو نہیں بھُولنا چاہیئے ،شاہد آفریدی فائونڈیشن کی طرف سے کوہاٹ کے مضافات میں واقع گمگھول مہاجر کیمپ سمیت مختلف کیمپوں میں موجود ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا آغاز کیا گیا ہے ‘‘۔