لاہور ( کرائم رپورٹر) فیصل ٹاؤن میں گھر کے سوئمنگ پول سے 11 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد ہو ئی ، پولیس نے شبہ پر مقتو لہ کے سگے ماموں سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا، بچی کو زیا دتی کے بعد قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے ، پو سٹ ما رٹم رپو رٹ کے بعد ہی حقیقت واضح ہوگی، کے بلاک میں ابرا ہیم کے گھر میں سوئمنگ پول سے حنا کی لاش ملی، ابراہیم فیملی کے ساتھ باہر گیا ہوا تھا، واپس آیا تو نعش دیکھ کر پریشان ہوگئے ، دیگر ملازمین کو بھی اس کا معلوم نہیں تھا، پولیس کو بلایا گیا، شاہدرہ کی حنا کو کچھ عرصہقبل ہی اس کے ماموں سلیمان نے رکھوایا تھا، حنا کو سوئمنگ کا شوق تھا وہ اکثر پول میں نہاتی تھی، پولیس نے ماموں سلمان سے تفتیش کی تو اس نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔