اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ) وائس ایڈمرل محمدامجدخان نیازی کوایڈمرل کے عہدے پرترقی دیدی گئی،وزیراعظم کی ایڈوائس پر امجدنیازی کونیول چیف تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،صدرمملکت نے وائس ایڈمرل امجدنیازی کونیول چیف تعینات کرنے کی منظوری دیدی،ایڈمرل محمدامجدخان نیازی ،ظفرمحمودعباسی کی جگہ 6اکتوبرکونیول چیف کاعہدہ سنبھالیں گے ۔ ایڈمرل محمدامجد خان نیازی نے پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی تلوار حاصل کی،بھارت کے ساتھ حالیہ تنائو کے دوران محمدامجدخان نیازی نے پاکستانی فلیٹ کی کمانڈکی،پاکستانی فلیٹ نے پاکستانی سمندری حدودمیں بھارتی آبدوزکاسراغ لگایا،ایڈمرل امجدنیازی کی زیرکمان پاکستان فلیٹ نے بھارتی آبدوزکوبھاگنے پر مجبورکیا۔