کرائسٹ چرچ( سپورٹس ڈیسک ) ٹیسٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان وکٹ کیپر بالے بازمحمد رضوان کی ٹاپ فارم جاری ہے ، اور انہوں نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔ گزشتہ روز کیویز کے خلاف انہوں نے مسلسل تیسری اننگز میں نصف سنچری بناتے ہوئے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا ہے ۔محمد رضوان نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مشکلات کا شکار قوم ٹیم کے لئے 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اس نصف سنچری کے ساتھ ہی محمد رضوان نے ایشیا سے باہر مسلسل پانچ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور ماضی کے بلے بازوں گنگولی، ڈریوڈ، سنگاکارا اور ظہیر عباس کو پیچھے چھوڑدیا۔