لاہور( جنرل رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، ملک سجاد، مصطفی سندھو، رانا خالد، مرزا طارق، طاہر اسلام، نذیر گجر، غفار اعوان، رانا الیاس ودیگر نے کہا ہے کہ خوشحالی سروے ڈیوٹیاں، بے فارم اور اب مکمل سروس کی ACR کے لئے اساتذہ پر دباؤڈالنا غیر دانشمندانہ اقدام ہے یہ نظام تعلیم کے خلاف سازش ہے کہ اساتذہ کو ذہنی مفلوج بنا کر پنجاب کا نظام تعلیم تباہ کر دیا جائے تاکہ پنجاب تعلیمی لحاظ سے دیگر صوبوں سے پیچھے رہ جائے مہنگائی نے پہلے ہی اساتذہ کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں،خوشحالی سروے سے کئی سکول جزوی طور پر بند ہو جائیں گے ، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب اور سیکرٹری سکولز اساتذہ کو درپیش اذیت ناک مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے ان کا فوری ازالہ کریں وگرنہ پنجاب ٹیچرز یونین راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گی جس کی ذمہ داری ارباب اختیار پر ہو گی ۔