ایودھیا بھارت کا قدیم شہر ہے۔ انتہا پسند ہندوؤں کا کہنا ہے کہ یہاں پر رام کا جنم اس جگہ ہوا جہاں بابری مسجد ہے۔ پہلے یہ رام مندر تھا، جسے مغل شہنشاہ بابر نے گرا کر مسجد بنا دی۔ 1992 میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے انتہا پسند ہندوؤں نے ایل کے ایڈوانی کی سربراہی میں بابری مسجد کو شہید کر دیا اور یہاں رام مندر بنانے کا عزم کیا۔ بھارت میں اس وقت کانگریس کی حکومت تھی اور نرسہماراو وزیر اعظم تھے، جن کی تمام تر ہمدردیاں مسجد شہید کرنے والے انتہا پسند ہندوؤں کے ساتھ تھیں۔ سال ہا سال عدالتوں میں کیس چلنے کے بعد بھارتی سپریم کورٹ نے انتہائی متعصب فیصلہ دیا۔ جس نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی راہ میں آخری رکاوٹ بھی ہٹا دی۔ حال ہی میں آر ایس ایس کے انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ منہدم کردہ تاریخی بابری مسجد کی جگہ ہندوؤں کیلئے رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد 5 اگست کو رکھا جائیگا۔ ایودھیا میں ہونیوالی رام مندر کا سنگ بنیاد کی تقریب میں ہندو قوم پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم نریندر مودی شریک ہوں گے۔ (شہزاد احمد، ملتان)