لیڈز(ویب ڈیسک ) برطانوی ماہرین نے ایک کثیر تعداد پر کی گئی تحقیق کے بعد کہا ہے کہ دل کے دورے کے بعد ہلکی ورزش اور جسمانی محنت سے زندگی کو خوشگوار اور بہتر بنانے میں بہت مدد ملتی ہے ۔یہ تحقیق یونیورسٹی آف لیڈز کے ڈاکٹر بین ہرڈس نے کی ہے جس کی تفصیلات یورپی سوسائٹٰی آف کارڈیالوجی نے اپنے پلیٹ فارم پر بھی شائع کی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ دل کے دورے (ہارٹ اٹیک) کے بعد لوگ پریشان رہنے لگتے ہیں لیکن ہسپتال میں بحالی کی سرگرمیوں کے بعد زندگی میں بہتری آتی ہے ۔