اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے میں شہادت کا رتبہ پانے والے سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے شہداء کی قربانیوں سے حاصل امن اور استحکام کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔پاک فوج کے ترجمان نے اپنی ٹویٹ میں بتایا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں دیرپا امن شہدا کی قربانیوں سے آیا، سکیورٹی گارڈ نے اپنی جان قربان کرکے دہشتگردوں کو اندر داخل ہونے سے روکا، دشمن امن کو خراب کرنے کی کوششوں میں ناکام رہے گا،اپنی پرعزم قوم کی حمایت کے ساتھ ہم دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے ، رینجرز اور پولیس کا فوری ایکشن قابل تحسین ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرکے مختصر وقت میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔