لاہور(جنرل رپورٹر)کالا موتیا بینائی کا خاموش قاتل محکمہ اوقاف کے زیرانتظام کام کرنے والے داتا دربارآئی ہسپتال لاہور میں کالا موتیا آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا واک کے مہمان خصوصی پروفیسر ندیم حفیظ بٹ مرکزی صدر انجمن ماہرین امراض چشم تھے ۔واک میں ڈاکٹر عبدالحمید ایم ایس داتا دربارہسپتال آء لاہور ڈاکٹر زبیر ڈاکٹر قمر لودھی ڈاکٹر انعام ڈاکٹر اکرم ڈاکٹر اقبال ڈاکٹر آفتاب ڈاکٹر طاہر ڈاکٹر رومانہ ڈاکٹر طلعت بھٹی اور ڈاکٹرز سٹاف نرسز پیرامیڈکل سٹاف سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار میں پہلی مرتبہ ہسپتال میں مریضوں کو آگاہی دی گئی پروفیسر ندیم حفیظ بٹ نے مریضوں کو بتایا کالا موتیا بینائی کا خاموش قاتل ہے 40 سال سے زائد عمر کے مردوخواتین شوگر بلڈ پریشر اور وہ لوگ جن کے والدین کو کالا موتیا کی شکایت رہی ہو وہ مستند آء سرجن کو چیک کرائیں پروفیسر بٹ نے کہا بدقسمتی سے ہیلتھ ایجوکیشن کسی کی ترجیح نہ ہے حالانکہ کالا موتیا کا اگر بروقت علاج نا کیا جائے یہ بینا ئی کو ختم کرنے میں دیر نہیں کرتا۔