لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ملک موبائل ٹیسٹنگ لیبز کے شہر بھر کے داخلی راستوں پر ناکے ،2440لٹرناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔چیئرمین عمر تنویر بٹ اورڈی جی فوڈاتھارٹی کی سربراہی میں ڈیری سیفٹی ٹیموں کی ٹیموں نے گجومتہ پرناکہ لگا کر دودھ برادر گاڑیوں کی چیکنگ کی جبکہ شہر بھر کے داخلی وخارجی راستوں پر12ہزار80لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ دودھ کی ایل آرکم ہونے ،پانی کی ملاوٹ اور گاڑھے پن کو بڑھانے والے اجزاء استعمال کرنے پر تلف کیاگیا۔