لندن( سپورٹس ڈیسک )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ ان کی دادی کو یقین تھا کہ وہ ایک دِن ضرور چمپئن بنیں گے ۔گزشتہ روز پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی 25 سال پرانی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ مجھے 25 سال پرانی تصویر ملی ہے ، اِس تصویر میں اتنی گہرائی ہے کہ یہ لاکھوں الفاظ کہہ رہی ہے ۔باکسر عامرخان نے لکھا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب میں نے پہلی مرتبہ باکسنگ کے دستانے کا جوڑا پہنا تھا اور تصویر میں میرے پیچھے میری دادی بیٹھی ہیں۔ ، میری دادی کو ہمیشہ سے ہی یقین تھا کہ میں ایک دِن ضرور چمپئن بنوں گا۔انہوں نے لکھا کہ یہ حیرت انگیز تصویر میرے بچوں لمسہ، علینہ، لٹل عامر اور ان کی بڑی دادی کو دِکھانے کے لیے بہت زبردست ہے ۔