لاہور(سٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب اور دیہاڑی دار طبقہ فاقوں پر مجبور ہوچکا ہے ۔حکمران زبانی جمع خرچ کی بجائے غریب اور سفید پوش طبقات کو دووقت کی روٹی کیلئے اقدامات کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں شہر میں قائم 30 کورونا ریلیف سینٹرز کے حوالے سے ضلعی عہدیداران کے اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں انجینئر اخلاق احمد، ضیاء الدین انصاری، ملک شاہد اسلم، اظہر بلال و دیگر عہدیداران شریک تھے ۔