لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہورا عظم چوہدری نے لاہور اسلام آباد موٹر وے شیخوپورہ انٹرچینج سے دو کلومیٹر دور1536 ایکڑ پر بننے والے قائداعظم بزنس پارک کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم بزنس پارک پنجاب کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔