لاہور(کلچرل رپورٹر)نامور اداکار دانش تیمور نے باقاعدہ گلوکاری کی تربیت حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ اداکار و میزبان دانش تیمور نے گلوکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے اور وہ باقاعدہ گلوکاری کی تربیت حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دانش تیمور نے کہا کہ گلوکاری میرا شوق ہے لیکن یہ مشکل فن ہے جسے بغیر کسی استاد کے نہیں سیکھا جا سکتا۔ حالات بہتر ہوتے ہی کسی استاد کے زیر سایہ موسیقی کے تربیت حاصل کرنے کے بعد اس میدان میں قدم رکھوں گا۔