لاہور (نامہ نگار خصوصی ، جنرل رپورٹر) صوبہ بھر میں قائم پنجاب دانش سکولز کے شاندار نتائج کی بدولت ایف ایس سی مکمل کرنے والے سو فیصد طلبا و طالبات نے ملک بھر کے بہترین اداروں اور یونیورسٹیوں میں داخلے حاصل کیے ہیں۔ سال2018-19میں پنجاب دانش سکولز کے 14 کیمپسز کے 918 طلبا و طالبات نے بہترین نمبر حاصل کئے جس کی وجہ سے 6طلباء میڈیکل، 9 یو ای ٹی، 2لمز اورمجموعی طور پر41طلبہ آرمڈ فورسز میں سلیکٹ ہوئے ۔ علاوہ ازیں 860طلبہ و طالبات کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، کامسیٹس، PIEAS،فاسٹ، نمل میانوالی اور غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ جیسے بڑے تعلیمی اداروں نے میرٹ پر داخلہ دیاہے ۔