لندن(آن لائن)صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شریف نے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جاہل قرار دے دیا۔ شہزاد اکبر کے پریس کانفرنس میں الزامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سلمان شریف نے ٹویٹ میں لکھا شہزاد اکبر نے ایک لفظ نہیں کہا کہ سرکاری خزانے میں کہاں کرپشن کی گئی ہے ،وہ نجی کاروبار کو بدنام کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔