دبئی (نیٹ نیوز) دبئی کے ایک نئے مال میں ادویات خریدنے کیلئیجانے والا نوجوان انعام میں لگژری کار جیت گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی نژاد نوجوان روئی گوا اپنی ماں کی ادویات لینے کیلئے ایک نئے شاپنگ مال میں گیا، نخیل نامی مال نے افتتاح پر ایک سکیم کا اعلان کی تھا جسکے مطابق 250 درہم کی خریداری پر خریدار کا نام قرعہ اندازی میں ڈالا جائیگا جس میں لگژری کار اور دیگر بیش قیمت انعامات دئیے جائینگے ۔قرعہ اندازی میں روئی گوا کا نام پہلے نمبر پر آیا جس پر اسے لگژری کار مسیراتی دی گئی۔