دبئی ( ویب ڈیسک) دبئی میں سالانہ انٹرنیشنل موٹر شوکا شاندار انعقاد کیا گیا۔رواں سال دبئی موٹر شو میں دنیا بھر سے درجنوں گاڑی ساز کمپنیوں اور آٹو ڈیلرز نے شرکت کی اور اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کیے ۔اس انٹرنیشنل موٹر شو کے دوران عام گاڑیوں کے علاوہ چمچماتی لگژری گاڑیاں،الیکٹرک اور سپورٹس کاریں بھی پیش کی گئیں جو شرکا کی توجہ کا مرکز بنی ر ہیں۔ پانچ روزہ یہ ایونٹ کل تک جاری رہے گا۔