لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور یونیورسٹی آف ہوم النامکس لاہورکے ادب و ثقافت کے فروغ کے حوالے سے باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے ۔لاہور آرٹس کونسل الحمرا ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرااطہر علی خان اور یونیورسٹی آف ہوم النامکس ڈاکٹر کنول امین نے چیئرپرسن بورڈ آف گورنر لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی کی موجودگی میں ایم او یو پر سائن کئے ۔ چیئرپرسن بورڈ آف گورنر لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔