اسلام آباد( آن لائن )ملک کے بڑے ریئل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے زیر انتظام دبئی میں منعقد ہونے والا دو روزہ پاکستان پراپرٹی شواختتام پذیر ہو گیا۔ دو روزہ پراپرٹی شو کا آغاز جمعہ کو ہوا تھا۔ زمین ڈاٹ کام کے حکام نے کہا کہ رواں سال منعقد کیاجانے والا پراپرٹی شو مسلسل تیسرا سالانہ ایونٹ ہے جو دبئی میں منعقد کیا جا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے دو ایونٹس میں 31 ہزار سے زائد مندوبین نے شرکت کی تھی جبکہ رواں سال بھی پراپرٹی شو میں مندوبین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل کے زیر انتظام اب تک 17 بڑی نمائشوں کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں منعقد ہونے والا پاکستان پراپرٹی شو پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے شعبہ کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔
دبئی میں منعقد ہونے والا دو روزہ پاکستان پراپرٹی شواختتام پذیر
اتوار 08 دسمبر 2019ء
اسلام آباد( آن لائن )ملک کے بڑے ریئل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے زیر انتظام دبئی میں منعقد ہونے والا دو روزہ پاکستان پراپرٹی شواختتام پذیر ہو گیا۔ دو روزہ پراپرٹی شو کا آغاز جمعہ کو ہوا تھا۔ زمین ڈاٹ کام کے حکام نے کہا کہ رواں سال منعقد کیاجانے والا پراپرٹی شو مسلسل تیسرا سالانہ ایونٹ ہے جو دبئی میں منعقد کیا جا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے دو ایونٹس میں 31 ہزار سے زائد مندوبین نے شرکت کی تھی جبکہ رواں سال بھی پراپرٹی شو میں مندوبین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل کے زیر انتظام اب تک 17 بڑی نمائشوں کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں منعقد ہونے والا پاکستان پراپرٹی شو پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے شعبہ کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز میں اتوار 08 دسمبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں