دبئی (نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات میں مساجد اور دیگر عبادتگاہیں کھولنے کے فیصلے کے بعد دبئی کے برج خلیفہ سے اہل اسلام کو نماز کیلئے پکارا گیا جبکہ دنیا کی بلند ترین عمارتپر اذان کے کلمات یعنی آؤ نماز کی جانب بھی تحریر کئے گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برج خلیفہ پر لائٹس سے حی علی الصلاۃ، آؤ نماز کی طرف لکھا گیا جبکہ ساؤنڈ سسٹم سے اذان بھی دی گئی۔ امارات میں مساجد کھول دی گئی ہیں تاہم فی الحال جمعہ کے اجتماعات پر پابندی ہے ۔