اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،صباح نیوز) دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پررضامندی ظاہر کردی۔چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے ٹوئٹ میں کہا کہ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ اورایف بی آرحکام کے درمیان دوروزہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا جب کہ دبئی کے اقامہ کا غلط استعمال کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔