دبئی( آن لائن )دبئی میں جی ٹیکس ایکسپو 2019 کا آغاز ہوگیا ہے ۔ نمائشی میلے میں 100 ممالک سے 4500 انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیاں شریک ہیں۔ نمائش میں پہلی مرتبہ الجزائر، برازیل، کولمبیا، یونان، اٹلی، قازخستان، کینیا اور مراکش کی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔جی ٹیکس 2019 کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 75 ممالک سے تعلق رکھنے والی 750 چھوٹی کمپنیاں پہلی مرتبہ بین الاقوامی نمائش میں شریک ہیں۔