دبئی ( ویب ڈیسک) لاتعداد روشنیوں اور دلکش مجسموں سے مزین دبئی گارڈن گلو عوام کے لیے کھول دیا گیا ، اس انوکھے گارڈن کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد بچے لیکر پہنچ گئی۔ یہ انوکھا لائٹ گارڈن فنِ تعمیر کا جیتا جاگتا نمونہ ہے ، جس میں رکھے حیرت انگیز ماڈلز ناکارہ اشیاء کو قابلِ استعمال بناتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔ سحر انگیز نظارہ لیے اس لائٹ گارڈن میں 90 ہزار پھول اور گل دانوں کے ماڈلز ہیں جن میں لگی ہزاروں رنگ برنگی لائٹس نے ان کی دلکشی میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ 12میٹر بلند برج خلیفہ کا ماڈل اور 90 ہزار پرانے چینی کے ناکارہ کپوں، پلیٹوں اور چمچوں سے تیار کردہ شیخ زید مسجد کے ماڈل کو بھی اس لائٹ گارڈن کا حصہ بنایا گیا ہے ۔اس کے علاوہ یہاں موجود پودوں اور پھولوں کے قدرتی حسن کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے ان میں رنگ برنگے بلب انوکھے انداز میں نصب کیے گئے ہیں۔ تین لاکھ 30 ہزار خالی بوتلوں میں چمکنے والا رنگین لیکوئیڈ بھر کر آرٹسٹوں نے گارڈن کا حصہ بنایا جو دن کے ساتھ ساتھ رات کی تاریکی میں بھی جگنو کی طرح جگمگ کرتے ہوئے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
دبئی گارڈن میں رنگوں کی بہار، لوگوں کی بچوں کیساتھ ’’ یلغار‘‘
اتوار 06 اکتوبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں اتوار 06 اکتوبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں