واشنگٹن (اے ایف پی، نیٹ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی عوامی کارروائی کی براہ راست کوریج کی گئی۔ ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں مواخذے کی کارروائی کے دوران کچھ نئے حقائق بھی سامنے آئے ۔ یوکرائن میں امریکی سفیرولیم ٹیلر نے کارروائی کے دوران بتایا کہ صدر ٹرمپ کو یوکرائن سے زیادہ جوبائیڈن کیخلاف تحقیقات کی فکر تھی اور میں نے اس حوالے سے صدر ٹرمپ اور یورپی یونین میں امریکی سفیر گورڈن سونڈلینڈ کی ٹیلیفونک گفتگو بھی سنی تھی۔صدر ٹرمپ نے کارروائی کو اپنے خلاف منظم مہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مصروف تھے اور انکے پاس ٹی وی پر نشر ہونیوالی کارروائی دیکھنے کیلئے وقت نہیں تھا، تاہم مجھے جلد ہی رپورٹ مل جائیگی۔