لاہور(سٹاف رپورٹر)دربار عالیہ سیال شریف کے فرزند اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی پیر نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ دربار عالیہ تونسہ شریف ہماری محبت اور عقیدت کا محورہے ، بلاجواز اوقاف حوالگی اور کسی بھی قسم کی سیاسی بنا پر انتقامی کارروائی قبول نہیں، وزیر اعظم نوٹس لیں، دربار تونسہ شریف اور جامعہ محمودیہ کو واپس سجادہ نشین پیر نصرالمحمود تونسوی کے حوالے کیا جائے اور جامعہ محمودیہ کے نام حبہ کی گئی سینکڑوں کنال اراضی پر صوبائی محکمے کا بلا جواز قبضہ ختم کرائیں تا کہ مشائخ عظام وعلما کرام کے اندر پایا جانے والا اضطراب ختم ہو اور عقیدت مندان سکون کا سانس لیں۔دریں اثنائتونسہ شریف کے ترجمان سید رشید احمد شاہ نے کہا کہ دینی مدارس کے حوالے سے حکومت اپنی ہی پالیسی سے مکر رہی کہ مدارس دینیہ کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی لیکن اس کے باوجود تونسہ شریف کا معاملہ سب کے سامنے ہے