ہیوسٹن (شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈراموں کی دھوم تو سرحد پار بھی مچی ہے تاہم اب فلم انڈسٹری نے بھی آہستہ آہستہ ترقی کی منازل طے کرنا شروع کر دی ہیں اور کئی اچھی اچھی فلمیں بھی ریلیز ہوئی ہیں ، آج کل سوشل میڈیا پر پاکستان کے کئی معر وف ستاروں کی امریکہ سے تصاویریں گردش کر رہی ہیں تو اہم بات یہ ہے کہ وہ کوئی چھٹی منانے نہیں بلکہ ایوارڈز کی تقریب کیلئے امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں اکھٹے ہو رہے ہیں اور وہاں پہنچنے کے بعد اپنی تصاویر جارہی کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر شائقین کو لبھانے کیلئے سٹارز پاکستانی معروف گانوں پر قص کا مظاہرہ کریں گے اور ساتھ ہی ہلکا پھلکا مذاق بھی چلے گا ۔یاسر حسین، احمد علی بٹ، عاصم اظہر، یمنہ زیدی، ہانیہ عامر، علی رحمٰن خان، عدنان صدیقی، اقرا عزیز، مہوش حیات، احسن خان، منیب بٹ، شہزاد شیخ، کبریٰ خان، ماورا حسین، عائشہ عمر، عروہ حسین اور صنم جنگ جیسی بڑی بڑی شخصیات اس وقت امریکہ میں موجود ہیں۔