لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور پولیس میں درجہ چہارم کے 7 کنٹریکٹ ملازمین میں تقرر نامے تقسیم کر دئیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ایڈمن لاہور منتظر مہدی نے ملازمین میں تقرر نامے تقسیم کئے ۔ بھرتی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ زیادہ ترافراد دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے پولیس ملازمین کے رشتہ دار ہیں۔ ایس ایس پی ایڈمن منتظر مہدی کی کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس نے آپ کے ذمے جو کام لگایا ہے وہ دیانتداری کے ساتھ کریں۔