لاہور(جنرل رپورٹر)صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں حفاظتی لباس کی کمی بد ستور جاری ہے ۔کرونا کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے گجرات میں 5، ڈیرہ غازی خان میں 2 جبکہ پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی ، ڈی ایچ کیو راولپنڈی اور ڈی ایچ کیو میں ایک، ایک ینگ ڈاکٹر کرونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں ڈاکٹرز میں کرونا کا شبہ ہے اور انکی رپورٹوں کا انتظار ہے ۔اس کے علاوہ اب تک پانچ کے قریب نرسز میں کرونا کی تصدیق ہو چکی ہے اور دس سے زیادہ نرسز میں کرونا کی علامات ہیں۔پنجاب اس وقت ہیلتھ پروفیشنلز کے لیئے خطرناک ترین صوبہ بن چکا ہے ۔