پشاور(92نیوز)ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول موبائل سکواڈ نے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر 50 رائفلیں اور 10 میگزین برآمدکرکے ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، موبائل سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ درہ آم خیل سے پنجاب سمگل کر نے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے 50 رائفلیں اور 100 میگزین برآمد کرلئے اور ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ پشتخرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔