اسلام آباد( آن لائن ) پا کستان نے دریائے چناب پر متنازعہ بھارتی آبی جارحیت منصوبے کی تعمیر کے خلاف ثالثی عدالت کی تشکیل کیلئے عالمی بینک سے رجو ع کر لیا ، انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کے مطابق بھارت نے تما م عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر تے ہوئے دریائے چناب پر مقبوضہ کشمیر میں متنازعہ آبی منصوبے جن میں پکل دل ،رتل،اور لوئر کلنائی شامل ہیں ان پر تعمیر جاری رکھی ہوئی ہے جو سندھ طاس معاہد ے کی خلاف ورزی ہے ، اس وقت دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 8ہزار کیوسک ہے بھارت ان متنازعہ آبی منصوبوں کے ذریعے دریائے چناب میں پانی کم یا زیادہ کر سکتا ہے ۔ اس حوالے سے اٹارنی جنرل کی قیادت میں ہماری ٹیم عالمی بینک سے رابطے میں ہے ۔