مٹیاری (نامہ نگار) مٹیاری کے قریب جاکھری تھانے کی حدود میں کشتی تیزہواؤں کے باعث دریائے سندھ میں تیز ہواؤں اور بلند موجوں کے باعث الٹنے سے خواتین اوربچوں سمیت 15 افراد ڈوب گئے ،گاؤں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 4 خواتین سمیت 6 افراد کی لاشیں نکال لیں جن میں مسماۃ پوپری، آسیت زوجہ کمال ماچھی، قائمہ زوجہ پنہوں ماچھی، شہزادی زوجہ میروماچھی اور فیاض ماچھی اوروسیرماچھی شامل ہیں جبکہ دیگرافراد کی تلاش جاری ہے ، کشتی میں 15 سے 17 افراد سوارتھے جو مٹیاری کے کچے کے گاؤں دڑو ماچھی سے انڑپورجارہے تھے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو، ڈی ایس پی مٹیاری جمعہ خان موقع پرپہنچ گئے ۔