لاہور(کلچرل رپورٹر) ضیاء محی الدین اور فیض احمد فیض کی زندگی اور کارہائے نمایاں پر بنائی جانیوالی دستاویزی فلم''کوئی عاشق کسی محبوبہ سے '' کی رونمائی تقریب گذشتہ روز کراچی آرٹس کونسل آڈیٹوریم 2 میں منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبہ فکر سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی اس تقریب کا انعقاد گلوکار تنویر آفریدی نے کیا تھا۔تقریب میں اس دستاویزی فلم بارے بات چیت کی گئی اور بتایاگیا کہ نوجوان فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر عمر ریاض کی سات سالہ طویل جدوجہد اور انتھک محنت کے نتیجے میں تیار کی گئی یہ شاہکار دستاویزی فلم پاکستان کے دو عظیم فنکاروں کی فنی زندگی کو دوام بخشنے کی حسین کاوش والی شخصیات میں ایک ہیں ہمارے عہد ساز اداکار جناب ضیاء الدین جبکہ دوسری شخصیت عظیم انقلابی شاعر جناب فیض احمد فیض صاحب کی ہے دونوں لیجنڈز کو یکجاکرنے کے لیے 31 دسمبر سن 2010 لاھور پاکستان کی ایک سرد رات کا منظرنامہ تخلیق کیا گیا جس کے مطابق ضیا محی الدین سالانہ طور پر کلام فیض پڑھا کرتے اور یوں کلام فیض کے تانے بانے ضیا محی الدین کی زندگی کی تلاش میں ڈھل جاتے ہیں۔